59

کورنگی نمبر پر مبینہ تجاوزات کے خلاف درخواست، عدالت نے درخواست گزار کو دو لاکھ کا جرمانہ کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں سیکٹر 41 اے کورنگی نمبر دو کشتی پر مبینہ تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے درخواست گزار پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

درخواست گزار نے عدالتی وقت ضائع کیا اور بے بنیاد چارجوئی کی ،عدالت

سو فٹ روڈ پر تجاوزات قائم ہیں لیکن یہاں پارک نہیں ہے ،کے ڈی اے رپورٹ

یہاں پارک موجود رہا ہے ہم اسکی تصاویر پیش کر رہے ہیں ، درخواست گزار

آپ اپنی جیب سے نجانے کیا کیا نکال رہے ہیں لیکن ہمارے پاس آفشل لے آؤٹ پلان موجود ہے، جسٹس اقبال کلہوڑو

لے آؤٹ پلان کی موجودگی میں دیگر دستاویزات کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے،؟ عدالت

سڑک پر قبضے کیلیے پہلے اسے پارک کی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے ، وکیل کے ڈی اے

کچھ سیاسی قوتیں اس زمین پر قبضہ چاہتی ہیں،انکے دفاتر قائم ہیں، عدالت میں تصاویر پیش

یہ درخواست پہلے عدم پیروی پر خارج بھی ہوچکی ہے، اسے دوبارہ بحال کرایا گیاہے۔ وکیل کے ڈی اے

ہم وہ طریقہ استعمال کرینگے کہ دوبارہ عدالت کا وقت ضائع کرنے کی کوشش نہیں کی جائیگی،جسٹس اقبال کلہوڑو

گرین بیلٹ کے اوپر تعمیرات کی جا رہی ہے، وکیل درخواست گزار عبد الحمید یوسفی

میرے گھر کے سامنے یہ غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہے، درخواست گزار رضوان قریشی

مجھ پر بھتہ لینے کا الزام لگایا جا رہا ہے، درخواست گزار رضوان قریشی

اپنا تبصرہ بھیجیں