6

ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری، شراب فروش گرفتار

عمرکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں شراب فروش عناصر، جرائم پیشہ افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

کارروائی نمبر 01:
کرائم نمبر 37/2026 تھانہ چھور
پولیس تھانہ چھور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اللہ او دین ولد عبد الکریم نہڑی اور ممتاز علی ولد عبد الکریم نہڑی (سکنہ چھور) کو گرفتار کر لیا۔
برآمدگی میں 10 لیٹر دیسی شراب اور 300 روپے نقدی شامل ہے۔
دورانِ کارروائی ملزمان نے پولیس کی سرکاری ڈیوٹی میں مزاحمت کی، جس پر ان کے خلاف پروہیبیشن ایکٹ کے ساتھ دفعہ 353 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

کارروائی نمبر 02:
کرائم نمبر 153/2026 تھانہ کنری
پولیس تھانہ کنری نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم پیرانو ولد میاں بخش نوہانی (سکنہ کنری) کو گرفتار کر لیا۔
برآمدگی میں 10 لیٹر دیسی شراب شامل ہے۔
ملزم کے خلاف پروہیبیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں شراب، منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ سرکاری ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں