7

ساندہ پولیس کی بڑی کامیابی، نقب زنی کی واردات کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ساندہ پولیس نے نقب زنی اور چوری کی ایک بڑی واردات کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دو روز قبل ساندہ کے ایک گھر میں نقب زنی کی سنگین واردات پیش آئی تھی جس میں ملزم گھر سے تقریباً 18 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور 70 ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 18 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور 70 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ساندہ رضوان چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

سدرہ خان نے کہا کہ شہریوں کے مال و جان کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں