5

پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، منشاء گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی۔ تھانہ کراچی کمپنی کے ایس ایچ او کی زیر نگرانی اے ایس آئی سجاد انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث تین رکنی منشاء گینگ کے سرغنہ منشاء مسیح کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔ برآمد ہونے والے سامان میں چوری شدہ موٹر سائیکل، گاڑیوں سے چرائی گئی بیٹریاں، الیکٹرک کیبلز اور چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے مختلف آلات شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔ پولیس کے مطابق شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں