8

بچیوں کی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم جاری، 30 لاکھ بچیوں کو ویکسین دینے کا ہدف

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صحت حکام کے مطابق بچیوں کی ایچ پی وی (HPV) ویکسینیشن مہم جاری رہے گی جس کے تحت ملک بھر میں 30 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سروائیکل کینسر ایک سنگین بیماری ہے جس کے باعث خواتین میں اموات کی شرح تشویشناک حد تک برقرار ہے، جبکہ اوسطاً روزانہ متعدد خواتین اس مرض کے باعث جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔

صحت حکام کے مطابق اسکولوں میں دوبارہ ویکسینیشن کی مہم بھی جاری رکھی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ہر مریض کا مکمل ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا۔

دوسری جانب خیرپور میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ریپڈ ریسپانس ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں