7

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ سطحی استقبال

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ان کا خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا، جہاں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، اور بطور صدر یہ ان کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔

دورے کے دوران ایرانی صدر کی صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔اس کے علاوہ وہ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں