اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے، جو مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران فریقین کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک واضح روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیاسی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام اور مزید تکنیکی مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس عمل میں کردار ادا کرتے رہیں گے اور پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کوششوں، لگن اور ثابت قدمی کے باعث یہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوئے، اور ان کی کاوشوں کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ ہوتی۔


