گداگر مجذوب عورت پر تشدد کرنے والا دکاندار گرفتار، پولیس کی بہترین کارروائی

سکھر (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا مجذوب گداگر عورت پر تشدد کا نوٹس، افسوسناک واقعے میں ملوث دکاندار گرفتار ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ہفتے کے دن سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں گلیمر سینٹر موبائل مارکیٹ کا ایک دکاندار ذہنی طور پر معذور ایک گداگر پر تشدد کررہا ہے اور اسے لاتیں مار کر سخت لفظوں سے اس کی اہانت کررہا ہے۔
ایس ایس پی سکھر نے اس افسوسناک واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تھانہ اے سیکشن پولیس کو واقعے میں ملوث شخص کو فی الفور گرفتار کرنے کے احکامات دیے۔

ایس ایس پی کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے بلاتاخیر کارروائی کرتے ہوئے بچی پر تشدد کرنے والے دکاندار افضل شیخ کو گرفتار کرکے زیر دفعات 354-506-337 اے (i) 337 ایف(i) کے تحت مقدمہ نمبر 155/25 درج کرلیا ھے۔

ایس ایس پی سکھر نے واشگاف الفاظ میں یہ بات زور دے کر کہی کہ اس انسانیت سوز اور اہانت آمیز سلوک کے مرتکب ملزم کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا اور اس کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں