19

تاریخی قاضی ہائی ود عمارت پر تعمیراتی کام کے خلاف اہلِ محلہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع تاریخی ہیریٹیج عمارت قاضی ہائی ود پر مبینہ تعمیراتی کام کے خلاف اہلِ محلہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تاریخی عمارت پر کسی بھی قسم کا تعمیراتی کام صرف متعلقہ حکام کی اجازت سے ہی کیا جا سکتا ہے، جبکہ موجودہ تعمیرات سے عمارت کے تاریخی تشخص کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں سندھ کے محکمہ ثقافت، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور متعلقہ ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ اداروں اور پولیس کو فوری طور پر تعمیراتی کام رکوانے کی ہدایت دی جائے اور تاریخی عمارت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں