18

چیئرمین کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، ایک ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیوکراچی کے علاقے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود میں بھٹائی آباد، یو سی-09 بختاور گوٹھ کے چیئرمین کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 فروری 2024 کو ملزمان نے بھٹائی آباد میں سابقہ یو سی چیئرمین صابر علی مگسی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے سے قبل دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو بعد ازاں فائرنگ میں تبدیل ہو گئی۔ تحقیقات کے مطابق مقتول کسی مقامی مسئلے کے سلسلے میں علاقے میں موجود تھے جب جھگڑا پیش آیا۔

واقعے کے بعد تھانہ ملیر کینٹ میں مقدمہ نمبر 81/2024 بجرم دفعات 147/148/149/302/324/34 PPC درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے جدید انٹیلی جنس معلومات اور شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس کی شناخت محمد طارق عرف سلمان مہر کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں