18

پولیس کی کامیاب کارروائیاں، قتل و اقدام قتل سمیت مقدمات میں 4 ملزمان گرفتار

تھانہ اسٹورٹ گنج(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ اسٹورٹ گنج پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل، اغواء سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ ڈنو شر، سلیم شر، عبداللہ گوپانگ اور شاہد سرمستانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ کارروائی تھانہ اسٹورٹ گنج کے ایس ایچ او خلیل احمد رند نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انجام دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں