اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے کفایت شعاری پالیسی ختم کرتے ہوئے عدالت کے معمولات کو دوبارہ پرانے طریقہ کار کے مطابق بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 15 جون سے سپریم کورٹ معمول کے مطابق کام کرے گی اور ہفتے میں چار روزہ ورکنگ پالیسی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول الاؤنس سمیت اخراجات میں کمی سے متعلق تمام اقدامات بھی واپس لے لیے گئے ہیں، جبکہ عدالتی عملے کے لیے گھر سے کام کرنے کی پالیسی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ عدالتی امور میں بہتری، زیر التوا مقدمات کے جلد فیصلے اور نظامِ انصاف کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔


