کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں تھانہ ساحل پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد طاہر ولد محمد امین کے نام سے ہوئی ہے، جسے ڈی ایچ اے فیز VIII میں ذوالفقار اسٹریٹ نمبر 01، نزد خالد شہید پارک کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے ایک غیر لائسنس یافتہ 30 بور پستول بمعہ 5 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔ پولیس نے اس کے زیر استعمال موٹر سائیکل (نمبر KIX-1790، یونیک 70 سی سی، سیاہ رنگ) بھی تحویل میں لے لی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ اس کا سابقہ ریکارڈ تھانہ سچل میں درج ایف آئی آر نمبر 243/2026 (دفعہ 379 پی پی سی) پر مشتمل ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ساحل میں مقدمہ نمبر 192/2026 سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23(i)A کے تحت درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


