کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ایسٹ زون میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر انویسٹیگیشن ونگ نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے مطلوب، اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار جبکہ مغویہ کو بازیاب کر لیا۔
تھانہ ملیر سٹی
پولیس نے مقدمہ نمبر 462/26 (دفعہ 496-A ت پ) میں مغویہ/گمشدہ مسمات قرۃ العین زوجہ سید راحیل عباس زیدی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن
کارروائیوں کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں:
مقدمہ نمبر 1123/26 (392/397/511/34 ت پ) میں رزاق شاہ اور رئوف گرفتار
مقدمہ نمبر 278/26 (380/457/34 ت پ) میں محمد رشید گرفتار
مقدمہ نمبر 1624/21 (392/397/34 ت پ) میں مفرور ملزم پیر بخش گرفتار
مقدمہ نمبر 1146/21 (392/397/34 ت پ) میں مفرور ملزم حضرت اللہ گرفتار
تھانہ میمن گوٹھ
مقدمہ نمبر 122/25 (395 ت پ) میں مفرور ملزم محمد الیاس کو گرفتار کیا گیا۔
تھانہ ملیر کینٹ
مقدمہ نمبر 56/22 (392/397/34 ت پ) میں اشتہاری ملزم سید اعجاز شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بازیاب مغویہ کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ مزید تفتیش بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


