20

منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کارروائی، ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے ملیر میں سندھ پولیس کی گٹکا، ماوا اور منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر شرافی گوٹھ پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں فیوچر کالونی نیازی محلہ میں منشیات فروشوں کے اڈوں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران بعض افراد نے پولیس کارروائی میں مداخلت کرتے ہوئے مزاحمت کی اور پولیس اہلکاروں سے جھڑپ بھی ہوئی، جبکہ منشیات فروش فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کی شناخت عالم خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز، خول، اعلیٰ کوالٹی چرس اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔

ملزمان شرافی گوٹھ کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے نیٹ ورک میں ملوث تھے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں اور ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں