17

سائٹ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) سائٹ پولیس نے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائیاں ڈی آئی جی حیدرآباد رینج Tariq Razaq Khan Dharejo اور ایس ایس پی حیدرآباد Shahzaib Chachar کی ہدایات پر ڈی ایس پی سائٹ صنوبر کھوسو کی نگرانی میں ایس ایچ او سائٹ انسپکٹر طاہر مغل اور ان کی ٹیم نے مختلف مقامات پر کیں۔

پولیس کے مطابق دورانِ گشت کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزمان احمد رضا اور طاہر غنی کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 4 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایک اور کارروائی میں ملزم اظہر حسین پنہور کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ اس کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید کارروائی میں منشیات فروش ملزمان عباس رند اور سلیم مسیح کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں، جس پر ان کے خلاف الگ مقدمات درج کیے گئے۔

اس کے علاوہ سائٹ پولیس نے کارروائی کے دوران چیک نمبر 133/2025 میں زیر دفعہ 489F تعزیرات پاکستان میں مطلوب روپوش ملزم معلم خان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں