کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث دو عادی و پیشہ ور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران تھانہ کلری کی حدود سے ملزمان عبدالشکور اور ابو صدیق کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکل نمبر KPB-6112 کا مقدمہ تھانہ کھارادر میں پہلے سے درج ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔


