11

لانڈھی مظفرآباد کالونی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، خاتون زخمی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لانڈھی مظفرآباد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ ہوائی فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق روڈ نمبر 4 کے قریب رات گئے شادی کی تقریب جاری تھی کہ مبینہ طور پر رات تقریباً 3 بجے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کو گولیاں لگیں جو موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک گولی لگنے سے ایک خاتون بازو میں زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد نے شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں