کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون تھانہ کھوکھراپار پولیس نےاسٹریٹ کرائم کےخلاف کارروائی کرتےہوئےایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی دورانِ پٹرولنگ عمل میں لائی گئی، جس میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم ارشاد عرف منا ولد اصغر علی کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کو بدنام اسٹریٹ کرمنل قرار دیا جا رہا ہے اور اس کا نام مختلف آئی آر لسٹوں میں بھی شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیے گئے ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں مقدمہ الزام نمبر 71/2022 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ کھوکھراپار اور مقدمہ الزام نمبر 74/2022 بجرم دفعہ 381-A تھانہ سعود آباد شامل ہیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 109/2026 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ کھوکھراپار درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ اسے مزید کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔


