19

ایسٹ زون: گلستانِ جوہر پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون، تھانہ گلستانِ جوہر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے سلسلے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کامران چورنگی کے قریب عمل میں لائی گئی، جہاں ملزم تفسیر الحسن ولد ضمیر کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کا سراغ لگایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں