کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف تفتیش کے دوران آواز کے فارنزک کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق جیل میں ملزمہ کی آواز کا نمونہ ریکارڈ کرنے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی گئی ہے۔ افسر کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمہ سے منسوب متعدد وائس نوٹس بھی سامنے آئے ہیں۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ نے ان وائس نوٹس کی تصدیق سے انکار کیا ہے، جبکہ منشیات کیس میں وائس نوٹس اہم شواہد کی حیثیت رکھتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی آواز اور وائس نوٹس کا فارنزک تجزیہ ضروری ہے تاکہ ان کی اصل ہونے کی تصدیق کی جا سکے۔ فارنزک رپورٹ سے کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔


