14

بھرتی ٹیسٹ میں جعل سازی کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حیدرآباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھرتی ٹیسٹ کے دوران جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق فزیکل اور اینڈورنس ٹیسٹ میں امیدواروں کی جگہ امتحان دینے کی کوشش کی جا رہی تھی جسے بروقت کارروائی کر کے روک دیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق دو مختلف جعل سازی کی کوششوں کے دوران ملزمان عمران علی اور زین اللہ سبزوئی کو حراست میں لے لیا گیا، جو دیگر امیدواروں کی جگہ ٹیسٹ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

واقعے کا ڈائریکٹر ایف آئی اے حیدرآباد زون نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے اور معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بھرتی کے عمل میں ملوث تمام افراد اور سہولت کاروں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جبکہ عثمان انور کی ہدایت پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق جعل سازی اور دھوکہ دہی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور امتحانی عمل میں بے ضابطگی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں