کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون کےعلاقے تھانہ سہراب گوٹھ کی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی چھٹہ گبول گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت وہاب ولد علی اکبر اور مشتاق ولد محمد عنایت کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا پستول، گولیاں اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


