22

راہگیروں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون اور سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت سعید اللہ ولد فضل وہاب اور حبیب اللہ ولد فتح رحمان کے ناموں سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی دو پستولیں اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں