23

عوامی کالونی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: 6 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی سید عدنان بخاری نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے رات گئے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری، اور منشیات فروشی میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

*گرفتار ملزمان کی تفصیلات: احمد ، ارشد ، عارف مسیح , زبیر عرف عمیر , محمد فیصل ، جاوید عرف مشال (منشیات فروش)
(برآمدگی اور کارروائی:)*
منشیات: ملزم جاوید عرف مشال کے قبضے سے آئس اور کرسٹل برآمد کی گئی۔
دیگر ملزمان کے قبضے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں اور اسلحہ* برآمد ہوا۔

گرفتار ملزمان لانڈھی، کورنگی، اور فیکٹری ایریا سمیت ملحقہ علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھا۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایچ او سید عدنان بخاری کا کہنا ہے کہ عوامی کالونی اور گردونواح کو جرائم سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں