کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ایس ایچ او کورنگی پولیس نے سیکٹر 33 ایف، کورنگی نمبر ڈھائی میں کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ایک شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے موقع سے چلیدہ خول بھی تحویل میں لے لیے۔
گرفتار ملزم کی شناخت علی خان ولد ثناء اللہ کے نام سے ہوئی۔
ملزم سے برآمدگی:
* ایک عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈز
* ہوائی فائرنگ کے چلیدہ خول
ملزم کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ الزام نمبر 260/2026 بجرم دفعہ 337-H(ii) تعزیراتِ پاکستان اور مقدمہ الزام نمبر 261/2026 بجرم دفعہ 23(1)(A) سندھ آرمز ایکٹ درج کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے سپرد کر دیا گیا۔


