19

تیزاب پھینکنے کے واقعے میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)تیزاب پھینکنے کے واقعے میں مطلوب ملزم ہمایوں شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو نوشکی بس اسٹاپ کے قریب دیکھا گیا، جہاں پولیس نے اسے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دینے کا کہا۔ تاہم ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ملزم ہمایوں شاہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور چار زندہ کارتوس برآمد کر لیے جبکہ جائے وقوعہ سے دو خول بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں