10

سابق مشیر شہزاد صالح بھوتانی بلوچستان ہائیکورٹ سے گرفتار

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)سابق مشیر شہزاد صالح بھوتانی کو بلوچستان ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہزاد صالح بھوتانی ضمانت کے لیے ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے، تاہم عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد سیشن کورٹ کوئٹہ نے انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد انہیں کوئٹہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ اس سے قبل شہزاد صالح بھوتانی کو سات سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ سزا سنائے جانے کے بعد سیشن کورٹ حب سے فرار ہو گئے تھے۔

قانونی ماہرین کے مطابق گرفتاری کے بعد سزا پر عملدرآمد اور آئندہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں