کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر سٹی پولیس نے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او ملیر سٹی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران غیر قانونی طور پر گٹکا ماوا تیار کرنے کے مقام سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت انور زیب ولد احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 4800 گرام چھالیہ، 9 کلو سے زائد گٹکا ماوا، 20 کلو چونہ، 4 پتی کے پیکٹ، 2 مشینیں، پیکنگ کا سامان اور گٹکا ماوا تیار کرنے میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء برآمد کر لی ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گٹکا ماوا تیار کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


