17

شرافی گوٹھ پولیس کا گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ پولیس کی منشیات اور گٹکا ماوا کے خلاف جاری مہم کے تحت شرافی گوٹھ پولیس نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ، ناصر، شکیل عرف دادو، صابر عرف چیمبر اور محمد فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت پیکٹس میں پیک کیا گیا گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خفیہ مقامات پر گٹکا ماوا تیار کر کے فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی مختلف تھانوں سے جانچ پڑتال جاری ہے۔

گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گٹکا ماوا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں