کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو فزیکل طور پر پیش نہ کرنے کی پولیس درخواست منظور کر لی۔
عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت طلب کی اور مؤقف اختیار کیا کہ انمول پنکی کو عدالت میں پیش کرنے سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر چالان پیش ہونے تک ملزمہ کی فزیکل کسٹڈی کی ضرورت نہیں، تاہم جب بھی عدالت طلب کرے گی ملزمہ کو پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب پولیس نے انمول پنکی کے شریک ملزمان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی کی اجازت بھی طلب کر لی ہے، جس کے لیے تفتیشی افسر نے سیشن عدالت میں باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے۔


