کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون میں عزیز بھٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سیمنٹ فیکٹری کے قریب کارروائی کے دوران دو اسٹریٹ کرمنلز کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال ولد قاسم اور نعمان ولد رستم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ ایمونیشن، ایک موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی موٹر سائیکل لفٹنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ مزید انکشافات کے لیے تفتیش جاری ہے۔


