20

بلال کالونی پولیس کا دورانِ پیٹرولنگ ڈکیتوں سے آمنا سامنا، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی پولیس کی بلال کالونی پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ سناٹا پٹی سیکٹر 5H، سمیرا گارڈن کے قریب ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہونے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں قابو میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت علی مددا عرف شوٹر اور نعمان عرف نومی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل چھیننے کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ راؤنڈز، واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں