20

منشیات اسمگلر انمول عرف پنکی کی پیشی سے متعلق عدالت کا اہم حکم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات اسمگلر انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کرنے سے متعلق معاملے پر عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر قرار دیا کہ چالان پیش ہونے تک ملزمہ کی فزیکل کسٹڈی کی ضرورت نہیں ہے۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی عدالت کی جانب سے طلبی ہو، ملزمہ کو لازمی طور پر پیش کیا جائے۔

سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ کو عدالت میں پیش کرنے سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عدالت نے پولیس کی درخواست اور سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فزیکل ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ رکھا اور واضح کیا کہ عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف متعلقہ مقدمہ تھانہ گارڈن میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں