28

مصطفےٰ عامر قتل کیس سمیت دیگر 6 مقدمات کی سماعت، ملزم ارمغان کے جیل انتظامیہ پر سنگین الزامات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کی عدالت میں مصطفےٰ عامر قتل کیس سمیت دیگر 6 مقدمات کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے جیل انتظامیہ پر پیسے لینے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیشی پر عدالت لانے کے لیے بھی پیسے مانگے جاتے ہیں اور جیل میں ہر چیز کے لیے رقم طلب کی جاتی ہے۔

دورانِ سماعت ملزم کی والدہ جذباتی ہو گئیں اور سوال کیا کہ کیا ہم تمہارے پیسوں کی لالچ میں آتے ہیں؟ جس پر ارمغان نے جواب دیا کہ اس کی والدہ اور وکیل کو پیسوں کی کوئی لالچ نہیں۔

ملزم نے وضاحت کی کہ گزشتہ سماعت پر اس نے والدہ اور وکیل کے حوالے سے پیسوں کا کوئی بیان نہیں دیا تھا بلکہ اس وقت بھی اس کا اشارہ جیل انتظامیہ کی جانب تھا، تاہم فاضل عدالت سے سننے میں غلطی ہوئی۔

ملزم کے وکیل خرم عباس ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کے مقدمات کی منتقلی سے متعلق دائر درخواست پر حکم نامہ جاری کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے مؤقف سننے کے بعد سماعت مزید کارروائی کے لیے ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں