17

بوٹ بیسن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کامیاب کارروائی، بدنامِ زمانہ ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا اور بدنامِ زمانہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم نے مزاحمت اور فرار کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد کامیابی سے اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت یاسین عرف شوٹر کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے موقع پر 55 گرام آئس برآمد کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یاسین عرف شوٹر کلفٹن اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث رہا ہے۔ ملزم اس سے قبل بھی پولیس کارروائی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا اور تھانہ بوٹ بیسن میں درج مقدمات میں مفرور اور پولیس کو مطلوب تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف تازہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کے خلاف بھی مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت شہر میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں