15

بینک نمائندہ بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کو بینک افسر ظاہر کر کے شہریوں سے مالی فراڈ کرنے والے منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے شہری سلیم رضا کو فون کالز کے ذریعے دھوکہ دے کر خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کیا اور اس سے اکاؤنٹ کی حساس معلومات حاصل کیں، جس کے بعد اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے منتقل کر لیے گئے۔

مقدمہ نمبر 84/2026 کے تحت گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت اختر علی، محمد انور، ارشد محمود، گوہر زیب اور شاہد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق مختلف شہروں سے بتایا جا رہا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 6 موبائل فون اور 8 بین الاقوامی سمیں بھی برآمد کی گئی ہیں، جو مبینہ طور پر سائبر فراڈ میں استعمال ہو رہی تھیں۔

ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں