17

ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں شہید اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

رانی پور(ایچ آراین ڈبلیو)گذشتہ روز ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ رانی پور تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، اور یہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ایس ایچ او رانی پور فاروق جاگیرانی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں 14 نامزد ملزمان کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رانی پور تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران ریکروٹ اہلکار محمد وارث شہید ہو گئے تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں