21

ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، گھروں میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ابراہیم حیدری پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جن کی شناخت فاروق عرف نسیم، ہارون اور خالد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے اور قیمتی سامان فروخت کرتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ گھڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق شہری کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 397/2026 بجرم دفعات 457/380/34 درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں