23

ڈاکس پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ڈاکس پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی سراجی چوک کے قریب ہوائی فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید ولد عثمان اور حبیب الرحمان ولد مشتاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والے دو لائسنس یافتہ پستول اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 25 اور دفعہ 337-H(II) ت پ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں