کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مشرف کالونی چیک پوسٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہزیب ولد سیدان خان کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 50 گرام آئس برآمد ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مشرف کالونی اور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھا اور اس سے قبل بھی تھانہ موچکو کے مقدمہ نمبر 57/26 میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم حال ہی میں ضمانت پر رہا ہو کر دوبارہ منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ موچکو میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 354/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


