کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاقت آباد سی ون ایریا قبرستان کے قریب سپر مارکیٹ پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امیر حسین ولد افسر خان اور شاروز ولد نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول، تین زندہ راؤنڈز اور چھینی گئی نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ایک مسروقہ موٹرسائیکل نمبر KFX-3147 بھی برآمد کی گئی، جو تھانہ جوہرآباد کے مقدمہ نمبر 183/2026 میں مطلوب تھی۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ، سرکاری ملازمین پر حملہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ دونوں ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔


