11

نیو کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سمیرا گارڈن سناٹا پٹی سیکٹر 5D نیو کراچی کے علاقے میں بلال کالونی پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد جنید ولد محمد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، دو زندہ راؤنڈ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں