کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ بلدیہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت انور حسین ولد جلال اور عمران ولد رمضان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی رائفل، 10 گرام ہیروئن اور تھانہ کھارادر کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


