کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت رخسانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمہ کے قبضے سے 51 گرام آئس اور نقدی برآمد ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے۔ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق اس کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جن میں سنگین دفعات بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کا نام مطلوب افراد کی فہرست (IR) میں بھی شامل تھا۔


