8

نان کسٹم ایرانی پیٹرول کی فروخت، ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے نان کسٹم (ایرانی) پیٹرول کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔کراچی ویسٹ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ملزم حیدر علی ولد نصیر احمد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 گیلن میں موجود 30 لیٹر ایرانی پیٹرول، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اس نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں