کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیو بنانے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم صابر کو بنگلوری محلہ سے گرفتار کیا گیا، جس نے مبینہ طور پر ایک گھر کے واش روم کی روشن دان کے ذریعے ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ویڈیو ریکارڈنگ میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں ملزم کو گلی میں گھر کی دیوار کے قریب کھڑے ہو کر ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ سامنے آیا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 136/26 بجرم دفعہ 509 تعزیراتِ پاکستان درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


