17

جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون جمشید کوارٹرز پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق دورانِ گشت جہانگیر روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم میر وائس ولد فیروز کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KOM-2082 برآمد کر کے ضابطے کے تحت تحویل میں لے لی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل تھانہ جمشید کوارٹرز کے علاقے سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 340/26 بجرم دفعہ 381-A پہلے ہی تھانے میں درج ہے۔پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے AVLC کراچی کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں