سجاول(ایچ آراین ڈبلیو)سجاول پولیس کی پیشہ ورانہ تفتیش اور مؤثر قانونی پیروی کے نتیجے میں گٹکا فروشی کے مقدمے میں تین ملزمان کو سزا سنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکنڈ سول جج سجاول کی عدالت نے تھانہ لاڈیوں میں درج مقدمہ نمبر 34/2025 (گٹکا ایکٹ) کے تحت نامزد ملزمان ذیشان کیھر، نیاز احمد کیھر اور حسین عرف قادری میمن کے خلاف جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ہر ملزم کو 3،3 سال قید بامشقت اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
مقدمے کے مدعی انسپکٹر غلام مصطفیٰ سولنگی تھے، جبکہ کیس کی تفتیش تفتیشی افسر نادر علی گورڑ نے مکمل کی۔ عدالت میں استغاثہ کی پیروی ایڈیشنل ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر (ADPP) منور علی دایو نے کی، جنہوں نے شواہد اور دلائل کی بنیاد پر مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔
ایس ایس پی سجاول علینہ راجپر نے کیس کی کامیاب پیروی پر تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس معاشرے کو منشیات اور گٹکا جیسے مضر صحت کاروبار سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔


