22

ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ابراہیم حیدری پولیس نے گٹکا ماوا کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت شوکت، ابرار، عبدالمجید اور محمد یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11 کلو مضر صحت گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں